گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک اسلامی بھائی کے گھر پر شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)