شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت   گوجرانوالہ میں ذمہ دار اسلامی بھا ئی نے شخصیات سے ملاقات کی جن میں RPO گوجرانوالہ عمران احمر ، انسپکٹر امجد ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ فہد الیاس ، لا ءآفیسر کمشنر آفس راشد منہاس اور بانی سندس فاونڈیشن حاجی سرفراز احمد شامل تھیں ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق تعارف کرواتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔


12 فروری  2022 ء کو میامی فلوریڈا یو ۔ایس۔ اے کے علاقے میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائی، امام فیضان مدینہ میامی اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”مقصد حیات اور وقت کی اہمیت “ پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و سماجی خدمات کا تعارف کروایا اور الحمد للہ عزوجل ایک غیر مسلم نے اسلام قبول بھی کیا۔( رپورٹ :محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا معاون یو ایس اے)


پچھلے دنوں  جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور کی ایک جامع مسجد کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شخصیات سے ملاقات کی جن میں ایم این اے کرامت کھوکھر، ایم پی اے ندیم عباس بارا اور چیف ٹاؤن پلاننگ افسیر ایل ڈی اے سید ندیم زیدی شامل تھے۔


10 فروری 2022 ء کو رحیم یا ر خان میں شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈسٹرکٹ نگران اور تحصيل ذمہ داران کاایس ایچ او فرحان سمیت دیگر افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔

اس دوران ذمہ دار نے ایس ایچ او کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر مختصر تعارف پیش کیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےگزشتہ دنوں ٹنڈوالہ یار  میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں اسسٹنٹ ڈی سی یارمحمد بلوچ ، ڈی آی بی انچارج آفتاب ہالیپوٹہ ، ڈی سی ولی محمد بلوچ اور جرنل سیکر یٹری عبدالوحید شامل تھے ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی بریفنگ دی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


10 فروری  2022 ء کو خانیوال میں دعوت اسلامی کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےڈویژن ذمہ دار نے دیگرذمہ داران کےہمراہ ڈی پی او سیّدندیم عباس سےملاقات کی۔ دورانِ ملاقات 18 فروری2022ء کو خانیوال میں ہونے والے ذہنی آزمائش کواٹرفائنل پر تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیوں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگران کابینہ نےدیگرذمہ داران کےہمراہ سابق صوبائی وزیرحاجی عرفان احمدخان ڈاہا اور ان کےبیٹےموجودہ ایم این اے محمد خان ڈاہاسےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورذہنی آزمائش کواٹرفائنل اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار نےڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد ڈویژن میں  نئے آنے والے کمشنر محمد فتح خان خجک سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے کمشنر کو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پرشعبہ FGRF کے صوبائی ذمہ دار بھی شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت  10 جنوری 2022ء بروز جمعرات کو ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب محمد لیاقت عطاری نےدینی کاموں کے سلسلے میں آئی جی آفس کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب منیر احمد شیخ، اے ڈی ٹو ایڈیشنل آئی جی غلام فرید ، پی اے ٹو ایڈیشنل آئی جی وقار احمد سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ذمہ دار نے اسلام پورہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈی ایس پی اسلام پورہ جاوید صدیق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ منظور حسین ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری موٹر ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی عارف وسیم سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی بریفنگ دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کےزیرِ اہتمام 10 فروری 2022 ء کو سندھ سیکرٹریٹ کے افسران سے ملاقات ہوئی جن میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ ڈاکٹر نواز شیخ ، سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ عبدالوحید شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اعزاز عالم چشتی، محکمہ سماجی بہبوداشفاق جوکھیو شامل تھے۔

دوران ِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے تحت گزشتہ دنوں ایس پی آفس لائلپور ٹاؤن ریڈر محمد ثقلین ،سیکورٹی انچارج لائلپور ٹاؤن مجاہد حسین اور ڈسٹرک سیکورٹی انچارج حبیب اللہ خان سے ملاقات کا سلسلہ ہوا ۔

دورانِ ملاقات سلسلہ ذہنی آزمائش کوارٹر فائنل پر گفتگو کی اور این او سی کے حوالے سے فالو اپ لیا نیز بعد ظہر شعبے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہلز گارڈن انتظامیہ سے ملاقات کی اور اجتماع گاہ کا وزٹ کیا۔


10 فروری 2022 ء کو    شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے آفس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسڑکٹ صدر چوہدری تنویر اور سیکریٹری ایوب سے ملاقات کی۔

انہیں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کاوزٹ کرنےاور 15 فروری 2022ء کو باغِ کورنگی میں ہونے والے شخصیات اجتماع میں شرکت کر نے کی دعوت پیش کی ۔

جبکہ دوسری جانب شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت نئے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی ،ایس ایچ او عوامی عبد الغنی ،ایچ ایم امتیاز و ایچ ایم وقار کورنگی سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا جس میں جمعرات اجتماع کی سیکورٹی پر گفتگو کی اور اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کے تحت  10 فروری 2022 ء کو سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری نے وفاقی سیکریٹری مذہبی امور، انٹرفیتھ ہارمنی سردار اعجاز احمد خان جعفراور ایڈمنسٹریٹر متروک وقف املاک کراچی میر واعظ درانی سے ملاقات کی، اس ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و سماجی خدمات پر مختصر تعارف کروایا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تحفہ پیش کیا۔