پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں سندس فاؤنڈیشن کے بانی حاجی سرفراز احمد نے اپنی بیٹی  کے ایصال ثواب کے لئے اجتماع کروایا جہاں رکن شوری ابوالبیان حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

حاجی سرفراز نے رکن شوری کو لیبارٹری کا وزٹ کروایا ،رکن شوری تھیلیسیمیامیں مبتلابچوں کے پاس جا کر خبر گیری کی، ان سے محبت کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعائے صحت کی۔


22 فروری 2022 ء کو ننکانہ میں سنتوں بھرا  اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلس کے رکن مولانا حاجی عبدلحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتما ع میں حاضر شخصیات سے ملاقات کی جن میں MPA مسلم لیگ ن مہر کاشف پڈھیار، معروف سیاسی و سماجی شخصیت رائے فیصل رشید بھٹی اور مزید مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں ۔


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حافظ علی اکبر عطاری اور عبدالرحمان عطاری کی ہربنس پورہ  پولیس اسٹیشن کے محرر غلام یاسین سے ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور رسائل تحائف میں دیئےاور مغل پورہ کی پولیس اسٹیشن کا دورہ بھی کیا۔


23 فروری 2022 ء بروز بدھ کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  شعبہ رابطہ برائےشخصیات ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے لاہور کےسابق ایم ۔این۔اے چیئرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیاء بٹ ، اجمل ہاشمی اور دیگر سماجی وسیاسی شخصیات سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات شعبہ کا تعارف کروایا ،نیکی کی دعوت پیش کی اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔

ملاقات میں ذمہ دارخواجہ سلیم عطاری اور محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایس پی قیوم گوندل کےہمراہ پولیس لائن گوجرانوالہ میں شجرکاری کی جبکہ ناظمِ مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز تہذیب عطاری مدنی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سندس فاؤنڈیش کے بانی حاجی سرفراز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلہ ذہنی آزمائش کے فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دوہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم Madni Home اور Re Habilitation Center کا وزٹ کروایاجس پر علی محمد خان نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے23 فروری 2022ء بروز بدھ دینی کاموں کے سلسلے میں وہاڑی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  ڈپٹی کمشنرخضرافضال، ڈی پی او طارق عزیز، اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن اور سرپرستِ اعلیٰ المحمدی میلادمصطفی کمیٹی باباتابش محمود سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فداعلی عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دارصدیق عطاری مدنی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے متعلق آگاہی دی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں وہاڑی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بننے والے فیضان اربن فاریسٹ اورمدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔بعدازاں شخصیات کے درمیان مختلف کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے نگران کابینہ طیب عطاری کے ہمراہ فیضان اربن فاریسٹ کاوزٹ کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے مدنی مشورہ کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 فروری 2022ء بروز پیر رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر افضل حیات تارڑ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار نے اسسٹنٹ کمشنر کو 25 فروری 2022ء بروز جمعہ کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ذہنی آزمائش کے فائنل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ (رپورٹ:تصور رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف  شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو فیضان مدینہ ننکانہ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی جن میں یہ حضرات شامل تھے :

DCO ننکانہ

SP انویسٹیگیشن ننکانہ

CEO ہیلتھ ڈسٹرکٹ ننکانہ

4۔ مختلف سابقہ اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے ممبرز

5۔ وکلا صاحبان بشمول بار صدر

6۔ مختلف صحافی حضرات 

20 فروری 2022 ء بروز اتوار    شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈائریکٹر ملٹری اینڈ لینڈ کنٹونمنٹس کی والدہ کی برسی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا  جس میں لاہور کنٹونمنٹ  کے نگران نے شرکت کی اور  دعائے خیر کی ۔

پچھلے دنوں کرمانوالہ شریف اوکاڑہ میں  ذہنی آزمائش سیزن 13 عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی رینالہ چوہدری بابر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی۔ایچ ۔کیو ڈاکٹر جاوید اختر بلوچ ، صدر وکلا بار اوکاڑہ چوہدری امجد پرویز ، جنرل سیکرٹری بار مہر ضمیر منگن ، صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری سلطان محمود ، گجر سابقہ ناظم سٹی عبدالستار مغل ، نمائندہ روز نیوز کونسلر عباس علی جٹ ، کونسلریاسر قادری ، انچارچ سیکورٹی برانچ چوہدری اشتیاق اور انچارج جنرل برانچ عمران حیدر شامل تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


22 فروری 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جن میں ڈپٹی کمشنر ڈسڑکٹ کورنگی سلیم الله اوڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ایڈمن ڈی سی آفس ندیم اور تمام صاحبان کے پی اے او اسٹاف شامل تھے۔

اس ملاقات میں شب معراج اجتماع کے انتظامات پر گفتگو ہوئی ،اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت نیز کتب ورسائل پیش کئےاس جدول میں کورنگی مجلس کے ذمہ دار کاشف بھائی بھی ہمراہ تھے ۔ (رپورٹ: غلام محبوب ڈسڑکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)