دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے23 فروری 2022ء بروز بدھ دینی کاموں کے سلسلے میں وہاڑی کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈپٹی
کمشنرخضرافضال، ڈی پی او طارق عزیز، اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن اور سرپرستِ اعلیٰ
المحمدی میلادمصطفی کمیٹی باباتابش محمود سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فداعلی عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دارصدیق عطاری مدنی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کے
تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے متعلق آگاہی دی۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں وہاڑی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
بننے والے فیضان اربن فاریسٹ اورمدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔بعدازاں شخصیات کے
درمیان مختلف کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے نگران کابینہ طیب عطاری
کے ہمراہ فیضان اربن فاریسٹ کاوزٹ کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے مدنی مشورہ
کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)