کراچی
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں عوامی
نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ملک سلطان ترین نے وزٹ کیا
پچھلے
دنوں کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا سابق
صوبائی وزیر جیل خانہ جات بلوچستان و عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما
ملک سلطان ترین نے وزٹ کیا جہاں پرمرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے
انکا استقبال کیا۔
صوبائی
وزیر ملک سلطان ترین نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات جس
میں مدنی چینل، اسلامک ریسرچ سینٹر ،فیضان آن لائن اکیڈمی، آن لائن استخارہ سینٹر
و دیگر شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی ۔
آخر
میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک سلطان ترین نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ان کے ساتھ محمد مشتاق ترین اور عبدالقدیر ترین بھی
ساتھ تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)