کراچی میں دعوت اسلامی کے تحت ایک بار پھر
شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا
ملک کی
آب و ہوا کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی ایک بار پھر متحرک
فریئر ہال Frere Hall
افتتاحی تقریب کا انعقاد
ایڈمنسٹریٹ
کراچی مرتضیٰ وہاب اور ترجمان دعوتِ
اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی شرکت
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے ایک
بار پھر شجرکاری مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس
مہم کی افتتاحی تقریب فریئر ہال Frere
Hall میں 09 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹ کراچی مرتضیٰ وہاب
اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مختلف سیاسی و
سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد شرکا کو FGRF کی ملک
و بیرونِ ملک میں جاری فلاحی خدمات سے
متعلق ڈاکیومینڑی دکھائی گئی۔
تقریب میں بیان کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے شرکا کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی اب تک
پاکستان بھر میں 20لاکھ سے زیادہ پودے لگاچکی ہے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ایک کروڑ پودے ملک بھر میں لگانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ اسلامی اب تک چند مقامات پر عربین فاریسٹ
بھی لگاچکی ہے اور مزید 300 اربن فاریسٹ
لگانے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹ کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب
میں گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی
شجرکاری مہم کو سراہا اور اس مہم میں اپنے
تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دیگر شہریوں سے بھی شجرکاری مہم میں حصہ ملانے کی
اپیل کی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈسڑکٹ کورنگی جاوید
الرحمن، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک معین خان، سٹی ذمہ دار مجلس رابطہ حاجی یعقوب عطاری، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ عاطف رحمٰن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم شمس
الدین شیخ اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ تعلیم زین لغاری بھی موجود تھے۔