دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےیکم دسمبر2021ءبروزبدھ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عمر کوٹ فرازاحمد سھتو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عمر کوٹ جمال الدین خاصخیلی، ایکس سپریڈنٹ ایجوکیشن طیب علی، سیاسی و سماجی شخصیت قلندر بخش اور سماجی شخصیت فقیر محمدسےان کےگھرپرملاقات کی۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی جس  پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے اوستہ محمد ضلع جعفر آباد میں زمین دار اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ ضلع جھل مگسی میر شاہ جہاں مگسی سےاُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

اس موقع پرانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیاگیانیزعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات اوستہ محمد کےذمہ داران امان اللہ عطاری اور رکن کابینہ مدنی قافلہ حاجی سہراب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نے جعفر آباد میں ضلعی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کانسٹیبلری کادورہ کیاجہاں انہوں نے ونگ کمانڈر جعفر آباد کے لیڈر، لائن آفیسر ،لائن مسجد کے امام و خطیب رب نواز قادری سمیت دیگر پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاُنہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس دوران ضلع جعفر آباد کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران مجیب الرحمٰن عطاری اور غلام حسین عطاری بھی موجودتھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت پچھلےدنوں بلوچستان ریجن کےذمہ داران نےاوستہ محمد ضلع جعفر آباد کے شیڈول کےدوران موٹرسائیکل شوروم یونین اوستہ محمد کے صدرو قبائلی رہنما حاجی سکندرعلی رنداور معروف زمین دارحاجی نبی داد رندکی والدہ کےانتقال پر اُن سےتعزیت کی۔

ذمہ داران نےانہیں صبرکی تلقین کرتےہوئےفاتحہ خوانی کااہتمام کیاجس پرانہوں نےذمہ داران سےاظہارِتشکرکیا۔اس دوران مختلف شخصیات سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی گئی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے30نومبر2021ءبروزمنگل کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری(آئی ایس)ہوم ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری(ایڈمن)ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اورسیکشن آفیسرایس ایم حسیب ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگرافسران سےملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈپٹی سیکریٹری اور سیکشن آفیسر ایکسائز سےاہم نکات پرگفتگوکرتےہوئےچندامورپرمشاورت کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشخصیات کوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےسیالکوٹ زون میں ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق صادق، اسسٹنٹ کمشنر مرتضی ہاشمی اور ایم ایل اے مذہبی وزیر کشمیر صاحبزادہ حامد رضا سےملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات بتاتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں ان اسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ سےشائع ہونےوالی کتاب ’’نماز کاطریقہ ‘‘تحفےمیں دیاگیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت29نومبر2021ءبروزپیرحافظ آباد میں ڈویژن کوآرڈینیٹر محمد احسان عطاری کے ہمراہ  دیگرذمہ داران نےمختلف شخصیات سےملاقات کی( جن میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر حامد لطیف، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر ریحان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نعیم اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخ بلال ظفر، ڈی ایس پی صدر حافظ آباد رانا محمد اشفاق، ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں نوید مرتضی چیمہ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی انچارج ڈی پی او حاجی شہزاد اسلم، ڈی ایس پی لیگل محمد صفدر، ایس ایچ او سٹی حافظ آباد رانا آفتاب احمداور ایس ایچ او سکھیکی منڈی انورسرلا نےشامل تھے)اورانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے ہاتھوں ہاتھ ڈیجیٹل موبائل ایپلیکشن ڈاؤن لوڈکیا۔

اس دوران تین نئےافسران کےتعینات ہونےپرانہیں مبارک باد دی اوراُن کےلئےدعائےخیرکروائی نیزایک اکاؤنٹ آفیسر کے بھائی کے انتقال پرذمہ داران نےاُن سےتعزیت کرتےہوئے فاتحہ خوانی کااہتمام کیا۔

بعدازاں افسران نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی جانب سےہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت بلوچستان ریجن ذمہ دارنے اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور عبدالکریم بگٹی سےملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔

اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دارنےاسسٹنٹ کمشنر کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ سے شائع ہونےوالا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیا۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرنےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔ (رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت29نومبر2021ءبروزپیرملتان میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈمحمد طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ محمد عمیراور چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالغفارسےملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےحوالےسےبریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اورہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پرانہوں نےاظہارِمسرت کیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نےدینی کاموں کےسلسلےمیں ڈی آئی جی میرپور ڈویژن کشمیر چوہدری سجاد حسین اور ایس ایس پی میرپورخاص کامران علی سےملاقات کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں میٹنگ ہوئی۔

اس کےعلاوہ ڈی ایس پی طارق صابر حسین سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہاجس دوران انہیں نیکی کی دعوت دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا۔

بعدازاں شخصیات نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت 29نومبر2021ءبروزپیرذمہ داراسلامی بھائیوں نےمختلف شخصیات سےملاقات کی جن میں سابق ڈائریکٹر کونسل ایڈورٹائز، نئےمیونسپل کمشنر ڈی ایم سی ڈسڑکٹ کورنگی ارشاد آرائیں، ڈائریکٹر جنرل پارک کے ایم سی کراچی جنید، ڈائریکٹر پارک ڈسڑکٹ کورنگی وقاص سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک معین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک عبدالکریم، سپرنٹنڈ انجینئر خالد ملاح،ایس ای عمران، ڈائریکٹر ایڈمن اویس خان، مختار کار،ریاض مغل اور پی اے اسسٹنٹ کمشنر کورنگی مرتضیٰ شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتاتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی اورشخصیات کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفےمیں پیش کیں۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے صحبت پورکےنئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ سےملاقات کی  اورانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی۔

اس موقع پرشعبہ رابطہ برائےشخصیات بلوچستان ریجن کےذمہ داروقارعطاری سمیت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صحبت پور کے ناظمِ امور علی اصغر عطاری بھی موجود تھے،ریجن ذمہ دارنےڈپٹی کمشنرکودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ سے شائع ہونےوالی کتاب ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنرنےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)