دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سیالکوٹ میں DPO ملک
عمر سعید سے ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نےمختلف شخصیات (جن میں افضال ممتاز SHO تھانہ کینٹ
، اشرف بریال انسپکٹر، انسپکٹر شہزاد PRO ٹو DPO، تنویر
کوثر SHO تھانہ نیکاپورہ، سب انسپکٹر
اشرف ، عبدالرحمٰن ڈسٹرکٹ انچاچ سیکورٹی برانچ، ملک کاشف رجسٹرار سیالکوٹ اور
فاروق اکمل ڈپٹی کمشنر جنرل شامل تھے) سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)