پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے  3 جنوری 2022ء بروز پیر دنیا پور ضلع لودھراں میں سابق چیئرمین بلدیہ مرحوم چوہدری بشیراحمد طورکےصاحبزادے سٹی صدرپی ٹی آئی چوہدری زاہد بشیرطورسےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارفداعلی عطاری سمیت نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ان کے بھائی چوہدری شاہدبشیر اورچوہدری عامربشیرعطاری کےانتقال پران سےتعزیت کرتے ہوئےفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، نائب تحصیل دارندیم سیال، نائب تحصیل دارغلام مرتضی خان، ڈی ایس پی ملک اعجازمسوان اور چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی مہراویس اقبال سمیت دیگر سے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریف کیا۔بعدازاں شخصیات اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب ورسائل تحفے میں پیش کئے گئے جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)