دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)