دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 29 دسمبر 2021ء بروز بدھ قصور میں  ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈی ایس پی قصور ٹریفک پولیس ارشد سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا ۔

اس دوران نگرانِ شعبہ حاجی غلام یاسین قادری عطاری نے ڈی ایس پی سے چند اہم امور پرگفتگو کرتے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

ڈی ایس پی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے وقت دیا۔

اسی طرح ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سے ملاقات کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب ورسائل تحفے میں پیش کئےجس پر انہوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں ماحولیات کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر قصور سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)