
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
9دسمبر2021ء بروز جمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈی ایم سی آفس کورنگی کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ڈسڑکٹ کورنگی سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی ڈویژن ندیم، ڈپٹی
ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ لانڈھی ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر
وہیکل کورنگی یونس خان اورڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل لانڈھی عرفان سمیت دیگر اسٹاف سے
ملاقات کی۔
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ضلعی سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد زمان بھون کی اہلیہ اور سابق ناظم
چودھری ذوالفقار چاند بھون کی ہمشیرہ کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں ہاؤسنگ کالونی بھون ہاؤس میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس
میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات
کےزیرِاہتمام 5دسمبر2021ءبروزاتوار گورنر ہاؤس ملازمین و افسران کے مرحومین کے لئےایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں گورنر ہاؤس کے افسران اورملازمین سمیت
کثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اجتماعِ پاک کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سےہواجبکہ
ذمہ داراسلامی بھائی نےبارگاہِ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔اس دوران مرکزی
مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نےسنتوں بھرابیان کیااورآخرمیں مرحومین
کےلئےدعائےمغفرت بھی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی
کےذمہ داران نے ایم این اے عامر سلطان چیمہ
کےہمراہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا اصغر جوئیہ سے ملاقات کی ۔
اس دوران ذمہ داران نےڈپٹی کمشنرکودعوتِ اسلامی
کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےچنداہم امورپرتفصیلی مشاورت کی۔
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےتحت ریجن ذمہ دارفداعلی عطاری نے نگران کابینہ احمدپورمظفرحسین عطاری
کےہمراہ احمدپورمیں ایکسین ایریگیشن طلحہٰ ذیشان افضال، ایریگیشن آفیسر چوہدری
مقبول، ایس ایچ
اوتھانہ سٹی وسیم احمد اور ایس ایچ اوصدر
محمداعظم کلو سمیت دیگرافسران کی سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریف کرتےہوئےمختلف شعبہ جات کاتعارف
کروایا۔
بعدازاں افسران کودعوتِ اسلامی
کےشعبےمکتبۃالمدینہ سےشائع ہونےوالےکُتُب ورسائل تحفےمیں پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داران نےکراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نے سیکرٹری
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راجہ خرم شہزاد، اسٹاف آفیسر ٹو اسپیکر سندھ اسمبلی
محمد ہارون، سیکشن آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن
ڈیپارٹمنٹ خلیل احمد سومرواورسیکشن آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ حسیب سمیت دیگرافسران سےملاقات کی۔
ذمہ داران نے سیکرٹری ایکسائزسےدعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی کاموں کےبارےمیں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہیں ٹیکس فری رجسٹریشن کے لئےایک درخواست دی۔
.jpeg)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے صحبت پور میں قبائلی رہنما وریٹائرڈ سینئر
بیوروکریٹ سردار شعیب خان گولہ سےملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ ڈیرہ الہ یارزون حاجی محمد انور
عطاری نے سردار شعیب خان گولہ کےہمراہ اس جگہ کاوزٹ کیاجوانہوں نےدعوتِ اسلامی
کےشعبےمدرسۃالمدینہ(گرلز)کےلئےوقف کی تھی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات
کےوفدنے2دسمبر2021ءبروزجمعرات پنجاب پاکستان کےعلاقےروجھان
میں ڈی ایس پی ریاض حسین بخاری اورڈی ایس پی اعجازحسین بخاری کےبڑے بھائی ایاز
حسین بخاری کےانتقال پراُن سےتعزیت کی ۔
اس موقع پرذمہ داران نےمرحوم کےتجہیزوتکفین کےمعاملات
میں معاونت کرتےہوئےقبرستان میں تلاوتِ قراٰنِ پاک ودعاکااہتمام کیا۔
اس دوران سابق مشیر وزیراعظم پیرآف کوٹ مٹھن شریف
صاحبزادہ پیرعامرفر یدکوریجہ سے بھی ملاقات کاسلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ
رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت کوٹ
ادو میں ڈویژن نگران نےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ ایس ڈی پی او کوٹ ادو DSP سعادت علی چوہان اورایس ایچ اوسٹی ملک خرم ریاض کھرسےملاقات کی۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ
جات کاتعارف پیش کرتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں
نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ دارنےدینی کاموں کےسلسلےمیں پاکستان کےشہر نارووال کےشیڈول
کےدوران اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) نارووال محمد اکرم بھٹی
سےملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دارنےاسسٹنٹ کمشنرکودعوتِ اسلامی
کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہ کیاجس پرانہوں نےدعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرکوامیرِ اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی کتاب ’’نمازکاطریقہ‘‘تحفےمیں دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داراسلامی بھائیوں نےیکم دسمبر2021ءبروزبدھ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عمر کوٹ فرازاحمد سھتو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عمر کوٹ جمال الدین خاصخیلی، ایکس
سپریڈنٹ ایجوکیشن طیب علی، سیاسی و سماجی شخصیت قلندر بخش اور سماجی شخصیت فقیر
محمدسےان کےگھرپرملاقات کی۔
.jpeg)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے اوستہ محمد ضلع جعفر آباد میں زمین دار اور
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ ضلع جھل مگسی میر شاہ جہاں مگسی سےاُن کی رہائش گاہ
پرملاقات کی۔
اس موقع پرانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیاگیانیزعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی
کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات اوستہ محمد کےذمہ
داران امان اللہ
عطاری اور رکن کابینہ مدنی قافلہ
حاجی سہراب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)