دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےگزشتہ دنوں رخشان ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خاران ڈسڑک کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید جونجو سے ملاقات کی۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے تحت کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے خاران کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے شعبے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)