پچھلے دنوں سبی میں 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے لئے ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا جس میں قبائلی رہنما ملک اسفند سیلاچی کی جانب سے آفیسر کلب سبی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار، سبی ڈویژن کے ڈویژنل نگران حاجی غلام حیدر عطاری ،جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، مختلف اسکولوں کے اسٹوڈنٹس، گورنمنٹ افسران اور قبائلی شخصیات سمیت سبی پریس کلب میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل حافظ شاہد ندیم لاشاری موجود تھے۔ دورانِ تقریب شہدا کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی اور نعت خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔

بعدازاں ڈویژنل نگران سبی ڈویژن دعوت اسلامی حاجی غلام حیدر عطاری نے ملک و قوم کی امن و سلامتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کروائی۔

مزید ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کرنل شاہد ندیم لاشاری سمیت مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)