پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کوٹ ادو میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے ملک سلیم مراث کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں فاتحہ خوانی میں شرکت کی نیزمبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور دعا کروائی۔

اسی طرح ذمہ داران نے رنر MPA جعفر مزمل شاہ آستانہ عالیہ پیر جگی شریف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ MPA کی پھوپھی کے ایصالِ ثواب کے لئے دعاکروائی۔

مزید ذمہ داران نے رنر MPA بیرسٹر ملک یوسف ہنجراء TLP سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ممبرز اور کونسلرز سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)