دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے آئی جی بلوچستان  رائےطاہرسے ملاقات کی اوراُن کےبھائی رائےیوسف کےلئےدعائےمغفرت کی۔

ذمہ داران نےآئی جی بلوچستان کودعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بریفنگ دی جس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے18نومبر2021ءبروزجمعرات SP ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ عبدالوهاب طالبانی، آئی سی آفیسر اینٹی کرپشن محمد ابراہیم، DMC مظفر علی انجنيئر،DMC عبدالرؤف صدیقی انجنيئراور سینئر سپریڈنٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ محمد بخش سرھیوسےملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشخصیات کودعوتِ اسلامی کےچندشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاظہارمسرت کرتےہوئےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ شخصیات کےتحت 18نومبر2021ءبروزجمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمداسلم عطاری نے دیگر ذمہ داران کےہمراہ دینی کاموں کےسلسلےمیں پولیس لائن آفس ملتان ریجن کادورہ کیا۔

اس دوران ایس پی ہیڈکواٹرعمران جلیل غلزئی، ایس ٹی او، ڈی ایس پی ہیڈکواٹراور انچارچ پولیس لائن آصف علی حاکم سمیت دیگرافسران موجودتھے۔

دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں کےبارےکلام کیا۔بعدازاں انچارچ پولیس لائن نےرکنِ شوریٰ کو آڈیٹوریم کاوزٹ بھی کروایا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےسرگودھامیں چنداہم شخصیات سےملاقات کی جن میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ر ملک ظفر اقبال اعوان، آر پی او ملتان سیّد خرم علی شاہ، سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن ر عامر خان نیازی، ایس پی کینٹ ملتان محمد حسن افضل، ڈی ایس پی ملتان صدر سیّد حماد نبی شاہ، چیف سیکورٹی آفیسر ملتان محمد فیضان، ایس ایچ او شجاع آباد علی رضا، انچارج پولیس لائن ملتان آصف رضا حاکم، ایس ایچ او مخدوم رشید محمد اکرام، ایس ایچ او لمبا ملتان محمد زبیر خان، پرسنل اسٹاف ٹو AIG حاجی طاہر اعجاز، پی آر او ٹو AIG محمد اویس اور پی ایس ٹو آر پی او انسپکٹر محمد نعیم شامل تھے۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہ کرتےہوئےپولیس لائن میں ہونےوالےنگرانِ شوریٰ کےسنتوں بھرےبیان میں شرکت کی دعوت دی اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نے بی سی بلوچستان کانسٹیبلری کے کمپلیکس میں نصیر آباد زون کے زونل کمانڈر محمد اسماعیل بزدار سےملاقات کی اورانہیں نیکی کی دعوت دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےچند شعبہ جات کاتعارف پیش کیا نیز اُنہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔

اس کےعلاوہ پچھلےدنوں سبی میں قبائلی شخصیت وبلڈرز میر محمد صالح مری نے اپنے والد ِمرحوم میر طاہر خان مری کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں مسجد کے لئے پلاٹ وقف کیا تھا جس کی تعمیرات مکمل ہونےپراس کیاافتتاح کیاگیا۔

اس موقع پراجتماعِ ذکرونعت کااہتمام ہواجس میں مختلف شخصیات نےشرکت کی جن میں ایڈووکیٹ و قبائلی رہنما صوبائی سینئر نائب صدر PMLN بلوچستان میر اصغر خان مری ، قبائلی رہنما و بلڈرز میر صالح محمد مری ، سی سی پی آفس کوئٹہ کے ڈی ایس پی سیکورٹی برانچ خالد زمان مری، قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ٹکری اسلم جتوئی، سماجی رہنما میر دین محمد مری بلوچ، سماجی شخصیات میر عبدالغفور جتوئی،میر عبدالحکیم جتوئی ،میر عبد الباری جتوئی، سوشل پیس مومنٹ کے وڈیرہ مرتضیٰ ڈومکی اورگورنمنٹ کنٹریکٹر قبائلی رہنما میر شہک جتوئی سمیت دیگر شخصیات شامل تھے۔

اس اجتماعِ پاک کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سےہواجبکہ اسلامی بھائیوں نےنعتِ رسولِ مقبولﷺکانذرانہ پیش کیا،مبلغِ دعوتِ اسلامی وریجن ذمہ دارجامعۃالمدینہ (بوائز)حیدرآباد مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی نےمسجدکےفضائل پرسنتوں بھرابیان کیا۔بعدازاں ذمہ داران نےوہاں موجود شخصیات سےملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےپچھلےدنوں حافظ آبادمیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر تنویر احمد سے ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف کروایاجن کےذریعےدعوتِ اسلامی دنیابھرمیں دین ِمتین کا کام کرنے میں  مصروفِ عمل ہے۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت منعقدہونےوالےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی جس پرانہوں نےاظہارمسرت کیا۔بعدازاں شخصیات کومکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ صراط الجنان تحفے میں دی گئی۔(رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری نگران کابینہ علی پور چٹھہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت ڈیرہ الہ یار زون بلوچستان سے آئے ہوئے مختلف شخصیات( جن میں سابق یو سی چئیرمین میر عمران کنرانی ضلع جعفر آباد، منظور احمد منگھی لاء ڈیپارٹمنٹ صحبت پور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر DDO محمد اسلم ابڑو ڈیرہ مراد جمالی، محمد حیات کٹبار نیشنل پریس کلب صحبت پور، میر محمد سیلاچی اسسٹنٹ کمشنر آفس سبی ، لعل محمد کٹوہر تاجر شخصیت ڈیرہ مراد جمالی اور اعجاز احمد ڈومکی ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگرشخصیات شامل تھے) نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کادورہ کیا۔

اس موقع پرذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی پریزینٹیشن دکھائی اورمختلف شعبہ جات کاوزٹ بھی کروایا،دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پرانہوں نےدعوتِ اسلای کی کاوشوں کوخوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت پچھلےدنوں  بلوچستان کانسٹیبلری BC کمپلیکس سبی زون میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺکا انعقاد کیاگیاجس میں بلوچستان کانسٹیبلری فورس کے افسران، اسٹاف، بی سی کے افسران ،زونل کمانڈر BC زون سبی ایس پی محمد اسمٰعيل بزدار، عبدالصمد چشتی ،لائن آفیسر بی سی ، ایم ٹی او اعجاز بوہڑ و اور BC کے جوانوں سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

محفلِ میلاد کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سےہواجبکہ عاشقانِ رسول نےدربارِرسالت میں کلام پیش کیا،مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا ابو بکر عطاری مدنی نے’’ اخلاق مصطفیٰ ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔

محفلِ میلادکےاختتام پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے بلوچستان ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس پی زونل کمانڈرسمیت دیگر افسران سے ملاقات کی اورانہیں  مدنی مرکز فیضان مدینہ سبی کا وزٹ کرنےکی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نے15نومبر2021ءبروزپیرحیدرآبادریجن میں دینی کاموں کےسلسلےمیں چندشخصیات سےملاقاتیں کیں جن میں بخش علی مہر(سیکرٹری اوقاف ڈیپارٹمنٹ)، سردار احمد جمالی(ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈیپارٹمنٹ)، عبدالغنی مہر (ڈپٹی سیکرٹری اوقاف ڈیپارٹمنٹ)، عبدالحمید چاچڑ( سیکشن آفیسر اوقاف ڈیپارٹمنٹ)اور شوکت علی مری سمیت دیگرشخصیات شامل تھے۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کےعلاوہ سندھ کے مختلف شہروں میں مزاراتِ اولیاء، مساجدوں اورمدارس المدینہ میں دینی کاموں سمیت دیگراہم نکات پر گفتگوہوئی۔

بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کوسراہا۔اس موقع پر حیدرآبادریجن اوقاف ذمہ دارسمیت دیگراسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت 15نومبر2021ءبروزپیرملتان میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےنگرانِ شوریٰ کےشیڈول کےحوالےسےشخصیات سےملاقات کی جن میں آرپی او خرم علی شاہ،سی پی اومنیرمسعودمارتھ،پرسنل اسٹاف آفیسر2آرپی اومحمدنعیم، چیف سیکیورٹی آفیسرمحمدذیشان اوروفاقی محتسب اعلیٰ ملتان ڈویژن(سابق کمشنرفیصل آباد)محمود جاوید بھٹی سمیت دیگرشخصیات وافسران شامل تھے۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشخصیات سےاہم نکات پرتفصیلاًکلام کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں کےبارےمیں مشاورت کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت پنڈی بھٹیاں کےشیڈول کےدوران نگرانِ برمنگھم UK سیّد فضیل عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل سے ان کےگھر پر ملاقات ہوئی ۔

نگرانِ برمنگھم نےانہیں یوکےمیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےدینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پراسسٹنٹ کمشنر نےدعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتےہوئےکہاکہ دعوتِ اسلامی پاکستان کےعلاوہ دنیاکےمختلف ملکوں میں دینِ متین کی خدمت کررہی ہے،مزیداُن کاکہناتھاکہ ہم دعوتِ اسلامی کوخراجِ تحسین پیش کرتےہیں ۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرکومکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ صراط الجنان سمیت دیگرکُتُب ورسائل تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نےپچھلےدنوں اسپپکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی عیادت کرتے ہوئے  اُن کےبیٹے میر فاروق خان جمالی سے مزاج پرسی کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےاُنہیں صبرکی تلقین کرتےہوئےصحت یابی کےلئے دعاکی۔اس کےعلاوہ میر فاروق خان جمالی کودعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایااورعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنےکی دعوت دی۔

اس موقع پر کراچی اوربلوچستان کےرابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران بھی موجودتھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)