وفاقی وزیر پاکستان جہانگیر بدر مرحوم کے ایصال
ِثواب کے لئے سنتوں بھرااجتماع
شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت
14نومبر2021ءبروزاتوار وفاقی وزیر پاکستان جہانگیر بدر
مرحوم کے ایصال ِثواب کے لئے سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی و شعبہ رابطہ
برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے دیگر ذمہ داران کےہمراہ تلاوتِ
قراٰنِ پاک، نعت خوانی ،سنتوں بھرےبیان اوردعا کا اہتمام کیا۔
ذمہ داران کی سیّدمصطفٰی کمال سےملاقات،مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےذمہ داراسلامی بھائیوں
نےحیدرآباد میں سیّد مصطفٰی کمال سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی
سرگرمیوں کےبارےمیں بتاتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ حیدرآبادوزٹ کرنےکی دعوت دی۔
حب بلوچستان میں عقیل موندرہ اور ٹھیکیدار عنایت
اللہ رخشانی سےملاقات کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ شخصیات کےتحت نگران
کوئٹہ زون لیاقت علی عطاری نے نگران کابینہ گلفام عطاری سمیت دیگرذمہ داران
کےہمراہ تحصیل دار حب دفتر کے آفسر عقیل موندرہ اور ٹھیکیدار
عنایت اللہ رخشانی
سےملاقات کی۔
پچھلےدنوں حافظ آباد میں ایڈووکیٹ پرنسپل PIPS اسکول عدنان یاسر کمال تھہیم کے والدکاانتقال
ہوگیاجس پرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےاُن سےتعزیت کی۔
نگران برمنگھم UK سیّد
فضیل رضا عطاری نے عدنان یاسر کمال تھہیم سے تعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی اوراُن کے
والدکی نماز ِجنازہ پڑھائی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت 12اکتوبر
2021ءبروزجمعہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سلیم رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر
سالڈ ویسٹ ظفرعلی، ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل یونس
خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن مشاہد الله خان اورڈپٹی ڈائریکٹر ارشد خان سمیت دیگر اسٹاف سے
ملاقات کی۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات
کےذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد
علی شہزادسےملاقات کی جس میں جڑانوالہ
روڈ پر مدرسۃالمدینہ اور مسجد کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی نیزنگرانِ شوریٰ
سےملاقات اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کے حوالے سےکلام کیا۔
اس کےعلاوہSSPاسپیشل برانچ ساجدارسلان
سےاُن کےآفس میں ملاقات کاسلسلہ رہا۔اس دوران ذمہ داران SSPکودعوتِ
اسلامی کےتحت ہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں بارےمیں
بتایاجس پرانہوں نےتھیلیسیمیا اور شجر کاری
مہم کوسراہا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ
دار فداعلی عطاری نےوہاڑی میں ڈویژنل
وڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ہمراہ ایم این اے ہاؤس کاوزٹ کیا۔اس دوران انہوں نے MNA
طاہر اقبال چوہدری کی والدہ کے انتقال پراُن سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی کااہتمام کیا۔
ذمہ
داران نےMNAکےبھائی سابق چیف منسٹری آف فنانس اینڈپلاننگ (ر) وقاقی سیکرٹری چوہدری
نصراقبال، چوہدری قمراقبال، چوہدری نذراقبال اورچوہدری فخراقبال سمیت یگرسوگواروں سے
بھی ملاقات کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےوہاڑی میں
نئےتعینات ہونےوالے ڈپٹی کمشنرخضرافضال چوہدری سےتعارفی ملاقات کرتے ہوئے اُن کی
پوسٹنگ پردعوت اسلامی کی جانب سےخوش آمدیدکہااورانہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ
کرنےکی دعوت دی جس پرڈپٹی کمشنرنےاظہارِمسرت کیا۔
پچھلےدنوں ممبر سندھ
اسمبلی علی عزیز جی جی نےاپنی ٹیم کےہمراہ
10نومبر2021ءبروزبدھ 11ہویں شریف کےسلسلےمیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدنی میں
منعقدہونےوالے مدنی مذاکرےمیں شرکت کی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات
کےذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں
سےبریفنگ دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا ۔
اس موقع پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کوشراہا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت
ذمہ داراسلامی بھائیوں کا10نومبر2021ءبروزبدھ سندھ سیکریٹریٹ
کاشیڈول رہا جہاں انہوں نےسلیم جلبانی (سینئر چیف پلاننگ&ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ)، غلام علی سومرو(ایڈیشنل سیکرٹری
ایڈمن ہوم ڈیپارٹمنٹ)، اعتبار
علی بریرو (ڈپٹی سیکرٹری سپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ)اور احسن اللہ
لغاری( ڈپٹی سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)سےملاقات کی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ
دار حاجی یعقوب عطاری سمیت 4رکنی وفد(محمد عمران عطاری،
عبدالرحمٰن عطاری اور شفیق عطاری) نے
وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سےملاقات کی۔
وفد نے صوبائی وزیر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں بالخصوص
ماحولیات اور تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں سے آگاہ کیانیز دعوتِ اسلامی
کےتحت چلنےوالے ہزاروں مدارس المدینہ اورسینکڑوں اسکولوں (دار
المدینہ) کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔
اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےوفد نے صوبائی وزیر کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دیتےہوئے مکتبۃالمدینہ کےکُتُب تحفےمیں پیش کی۔
سعیدغنی نے دعوت اسلامی کے تحت ماحولیاتی آلودگی
کو کم کرنے کے حوالے سے جاری مہم کو سراہتےہوئےانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزیدانہوں نے سندھ حکومت تعلیم سمیت دیگر شعبوں
میں دعوت اسلامی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری ریجن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داران نےدینی کاموں کےسلسلےمیں مختلف شخصیات سےملاقات کی جن میں
چیف ڈائریکٹر آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد کاشف اعوان،DSP اسپیشل برانچ رانا غلام شبیر احمد خاناورڈائریکٹر PHA عبداللہ نثار
چیمہ شامل تھے۔ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلہ ذہنی
آزمائش میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی۔
اس کےعلاوہ SSP ریجنل پٹرولنگ پولیس آفسر مرزا انجم کمال بیگ سےبھی
ملاقات کاسلسلہ رہا۔اس دوران ذمہ داران SSPکےگھر پر آئندہ دنوں
دینی حلقہ منعقدکرنےکےحوالےسےکلام کیاجس میں کثیر تعداد میں پولیس افسران سمیت
دیگراسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوگی۔
واضح رہےاس دینی حلقے میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران مولاناحاجی محمدعمران عطاری اسلامی بھائیوں کی تربیت
فرمائیں گے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام سیالکوٹ پولیس لائن کانفرنس ہال میں ایک نشست منعقدہوئی جس میں
کثیرتعدادمیں پولیس افسران نےشرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری
نےگفتگوکرتےہوئےوہاں موجودافسران کی دینی واخلاقی اعتبار سےتربیت فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بریفنگ دی جس پرافسران نےدعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)