22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات
کےتحت بلوچستان ریجن کے ذمہ دار نے دیگراسلامی بھائیوں کےہمراہ ایس ایس پی جعفر
آباد سردار حسن موسیٰ خیل سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی
و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر ایس ایس پی نےدعوت قبول کرتےہوئےاظہارِمسرت
کیا۔
بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء بلوچستان
پولیس کے لئے دعابھی کروائی گئی۔
اس موقع
پر ڈسٹرکٹ
جعفر آباد کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران مجیب الرحمٰن عطاری اور استاذ
غلام حسین عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)