22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ننکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، نگرانِ
پاکستان حاجی شاہد عطاری بیان فرمائیں گے
Sat, 11 Dec , 2021
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
16دسمبر 2021ء بروز جمعرات ننکانہ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اسی سلسلے
میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے چیئرمین مونسپل کمیٹی چودھری نعیم
اور سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک ذولقرنین ڈوگر کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے
کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)