پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت پنڈی بھٹیاں کےشیڈول کےدوران نگرانِ برمنگھم UK سیّد فضیل عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل سے ان کےگھر پر ملاقات ہوئی ۔

نگرانِ برمنگھم نےانہیں یوکےمیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےدینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پراسسٹنٹ کمشنر نےدعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتےہوئےکہاکہ دعوتِ اسلامی پاکستان کےعلاوہ دنیاکےمختلف ملکوں میں دینِ متین کی خدمت کررہی ہے،مزیداُن کاکہناتھاکہ ہم دعوتِ اسلامی کوخراجِ تحسین پیش کرتےہیں ۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرکومکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ صراط الجنان سمیت دیگرکُتُب ورسائل تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)