22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ
دار فداعلی عطاری نےوہاڑی میں ڈویژنل
وڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ہمراہ ایم این اے ہاؤس کاوزٹ کیا۔اس دوران انہوں نے MNA
طاہر اقبال چوہدری کی والدہ کے انتقال پراُن سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی کااہتمام کیا۔
ذمہ
داران نےMNAکےبھائی سابق چیف منسٹری آف فنانس اینڈپلاننگ (ر) وقاقی سیکرٹری چوہدری
نصراقبال، چوہدری قمراقبال، چوہدری نذراقبال اورچوہدری فخراقبال سمیت یگرسوگواروں سے
بھی ملاقات کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےوہاڑی میں
نئےتعینات ہونےوالے ڈپٹی کمشنرخضرافضال چوہدری سےتعارفی ملاقات کرتے ہوئے اُن کی
پوسٹنگ پردعوت اسلامی کی جانب سےخوش آمدیدکہااورانہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ
کرنےکی دعوت دی جس پرڈپٹی کمشنرنےاظہارِمسرت کیا۔
مزیدایڈیشنل
ڈپٹی کمشنرجنرل خالدمحمودگیلانی سے بھی ملاقات کاسلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بعدازاں ان شخصیات کوماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفےمیں دیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)