دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سکردو بلتستان میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ریٹائر اسسٹنٹ کمشنر محمد رضا، ن لیگ کے کینیڈیٹ محمد سعید چوندہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما غازی محمد ریاض سے ملاقات کی۔

نگرانِ زون حافظ محمد عمران عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکردو کا وزٹ کروایانیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے کوئٹہ کینٹ میں SSP محمود احمد نوتینرئی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔

اس دوران انٹلیجنس بیورو ضلع جعفر آباد، صحبت پور کے ڈسٹرکٹ آفیسر سید اعجاز حسین شاہ اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے سابق صدر بابائے مزدور حاجی فتح خان یوسفزئی سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہا۔

ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے پریزینٹیشن دکھائی اور ساتھ انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ داران نے اعجاز جنجوعہ (چیئرمین P.H.A)، رانا طارق علی (زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف)سے ملاقات کی۔

اس موقع پررانا طارق علی سے مزار حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم ملتانی رحمۃ اللہ علیہما کے اطراف میں تقریباً 73 کنال اراضی پر شجر کاری کے حوالے سے باضابطہ M.O.Uپر اتفاق ہوا۔

بعد ازاں ذمہ داران نے دونوں شخصیات کے درمیان دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ دار نے سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محمد خان سومرو (ایڈیشنل سیکرٹریJUDہوم ڈیپارٹمنٹ)، محمد ہارون (اسٹاف آفیسر ٹو اسپیکر سندھ اسمبلی)، شمس الدین شیخ (ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے محمد خان سومرو کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جبکہ اسٹاف آفیسر سے اسمبلی بلڈنگ میں شجر کاری کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔

بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شمس الدین شیخ سے ایڈوپشن آف گورنمنٹ اسکول کے متعلق گفتگو کی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ میں دی ہوئی درخواست کا فالو اپ کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ریجن ذمہ دار مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کوئٹہ کے ذمہ دار عبد الجبار عطاری، سریاب کے غلام اصغر عطاری اور دارالسنہ کے ذمہ دار سفیان عطاری کے ہمراہ کوئٹہ حق باہو بنگلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علمائے کرام  اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ حق باہو بنگلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے علمائے کرام، مشائخ عظام، سادات کرام، مختلف تنظیمات کے سربراہان، ائمہ کرام، قبائلی عمائدین اور معززین تشریف لائے ہوئے تھے۔

ذمہ داران نے تمام شخصیات کے درمیان دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اوردعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔

بعدازاں ذمہ داران نے مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ سائیں پیر خالد سلطان القادری صاحب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔


بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نور احمد بنگلزئی جو کہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کی صحت یابی کے لئے قبائلی رہنما ملک ساجد بنگلزئی کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔

بعد ازاں مدرس جامعۃ المدینہ مولانا سعید احمد عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد اسحاق عطاری نے سردار نور احمد بنگلزئی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل مصور کی تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے اراکین شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین عطاری سے  ملاقات کی۔

اراکین شوریٰ نے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل مصور کو تفسیر صراط الجنان، ڈیجیٹل ایپلیکیشن اور آن لائن ایجوکیشن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی اور کتاب ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سب جیل شجاع آباد میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا جس میں نگران زون شجاع آباد، نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے D.S.Pشوکر ہنجرہ اور لائن آفیسر محمد نذیر کے ہمراہ پودے لگائے۔ مزید پودوں کے لئے D.S.P صاحب سے Memorandum of understandingکے معاملات طے کئے۔

اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سیداعجاز عطاری اور FGRF کے ریجن ذمہ دار آصف عطاری نے لودھراں ریسکیو1122کے آفس میں O.C.O پبلک ریلیشن آفیسر صفدر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں لودھراں ریسکیوں 1122 کے کانفرنس ہال میں پروفیشنلز اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں مولانا محمد ثوبان عطاری بیان فرمائیں گے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سیکریٹری ہیلتھ کے آفس میں Caretaker عقیل احمد بھٹہ اور سپر وائزر عرفان بھٹہ سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور پلانٹیشن کے حوالے سےMemorandum of understanding کے تحت معاملات طے ہوئے۔

اس ملاقات میں M.O.Uکے حوالے سے سیکریٹری ہیلتھ کے ساتھ میٹنگ کا طے ہوا۔ ذمہ داران نے عہدیداران کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


D.I. Gجاوید جسکانی کی والدہ کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے جاوید جسکانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگران محمد قربان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جوائنٹ سیکرٹری حج عالمگیر، D.G.Rسید مشاہد حسین خالد ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس سے منسٹری حج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

محمد قربان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات خصوصاً شعبہ حج و عمرہ کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور دینی کاموں میں معاونت کرنے کی درخواست کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سیالکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق اکمل سے ملاقات کا سلسلہ ہواجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم کے متعلق بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ DPO دفتر میں قیصر امین بٹDSP لیگل کی عیادت کی۔ DSP لیگل کا کہنا تھا کہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے انہیں کافی فائدہ ہوا ہے نیز اگوکی میں ارمغان مقسط SHO سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا،بعدازاں SHO کومکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب ’’آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت‘‘ تحفے میں دی گئی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)