شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری کی
خورشید شاہ سے ملاقات
دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارحاجی یعقوب عطاری کا دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ سے ملاقات کی۔
حاجی
یعقوب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے مدنی
مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی
خانپور میں M.N.A شیخ فیاض احمد سے ملاقات ہوئی۔
ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
خدمات کے حوالے سے بریف کیا اور 5 نومبر 2021ء کو خان پور میں ہونے والے گرینڈ
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے شرکت کرنے کی
نیت کی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام اسسٹنٹ
کمشنر ہاؤس پنڈی بھٹیاں میں محفلِ میلادکاانعقادہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں
واثق عباس ہرل ، پنڈی بھٹیاں ایس ایچ او سٹی سردار نعیم سمیت دیگر افسران نےشرکت کی۔
اس موقع پرمقامی جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام نے
قراٰن خوانی کی ،مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئےوہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی
بھائیوں نےتھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیّد فہد سے
ملاقات کی اوراُن سے تھانےمیں محفلِ میلاد کروانے پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کےمدنی مرکز فیضان ِمدینہ کا وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سندھ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری بیورو آف سپلائی
فرید مغل کے آفس میں محفلِ میلاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِاہتمام 22اکتوبر2021ءبروزجمعہ سندھ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری بیورو آف سپلائی
فرید مغل کے آفس میں محفلِ میلاد کاانعقادکیاگیا۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرابیان کرتے ہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔مزید ذمہ دار نے
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارے میں بتایا۔
اس محفلِ میلاد میں افسران اور اسٹاف ممبران
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت
21اکتوبر2021ءبروزجمعرات لودھراں میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سابق وفاقی وزیرمرزا محمد ناصر بیگ اوراُن کے بیٹےسابق امیدوارقومی اسمبلی
مرزاعلی بیگ سےان کے گھر میں ملاقات کی۔
نگران کابینہ نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات کے حوالےسےبریفنگ دی جس پر انہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔
اس دوران سابق ایم این اے پیراقبال شاہ، سابق
تحصیل ناظم پیرسیّداصغرشاہ گیلانی، چیئرمین بلدیہ شیخ افتخارالدین تاری، وائس چیئرمین
ملک منظورآرائیں، پی ٹی آئی رہنماوسابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرشیرمحمداعوان،
سابق سٹی ناظم غلام نازک آرائیں، پی ٹی آئی رہنماوسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی
طاہرامیرغوری اور سٹی صدر پی ٹی آئی حافظ محمدصدیق آرائیں سمیت دیگر سیاسی ،سماجی
شخصیات وافسران سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میاں امتیاز احمد(سیکورٹی
انچارج ڈی سی آفس حافظ آباد)
کی رہائش گاہ پرمحفلِ میلاد
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے زیرِاہتمام میاں امتیاز احمد (سیکورٹی انچارج ڈی سی
آفس حافظ آباد) کی رہائش گاہ
پرمحفلِ میلاد
کاانعقادکیاگیا جس میں ملک عبدالقدوس اعوان (پی اے ٹو ڈی سی)، حامد کمال (سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس)، ملک شعیب ناظر( ڈی سی آفس)اور طارق جمیل( تحصیل کونسل انچارج) سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس سنتوں بھرےاجتماع میں مدرسِ جامعۃ المدینہ مولانا شہزاد عطاری مدنی نے
سنتوں بھرابیان کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پولیس لائن حافظ آباد میں اجتماعِ میلاد
کاانعقاد اور پولیس لائن کے
ملازمین کی شرکت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِاہتمام پولیس لائن حافظ آباد میں17اکتوبر2021ءبروزاتوار 12ہویں
شریف کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کاانعقاد کیاگیاجس میں پولیس لائن کے تمام ملازمین
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ زون حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے’’سیرتِ
مصطفٰیﷺ‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ
کوآرڈینیٹر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حافظ آباد شرقیہ میں جشنِ عیدِمیلادالنبی کے
سلسلے میں محفلِ میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِاہتمام حافظ آباد شرقیہ میں16اکتوبر2021ءبروزہفتہ جشنِ عیدِمیلادالنبی ﷺ کے
سلسلے میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیاگیاجس میں ڈپٹی کمشنر رانا سلیم خان، ADCG
حامدناصر گورائیہ اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
نگرانِ زون حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے’’سیرتِ
مصطفٰیﷺ‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دی۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ حافظ آبادکا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کی
زیرِنگرانی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس حافظ آباد میں محفلِ میلاد کا اہتمام کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ
اکاؤنٹ آفیسرسمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔
اس دوران ڈویژن نگران حافظ آبادومدرس
جامعۃالمدینہ مولانا شہزادعطاری مدنی نے’’شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا، ڈویژن نگران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات سےآگاہ کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد وزٹ کرنے کی دعوت
پیش کی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ
کوآرڈینیٹر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے
شخصیات اور مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ پنڈی بھٹیاں
ضلع حافظ آباد میں حسن تقاریر و نعت خوانی کے مقابلے کا سلسلہ ہواجس میں خصوصاً
اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل سمیت مدرسۃالمدینہ کے طلبہ اورقاری صاحبان نے شرکت کی۔
نگرانِ ڈویژن پنڈی بھٹیاں محمد وسیم عطاری نے
سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے وہاں موجودعاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی، ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کومدنی مرکزفیضانِ مدینہ
میں قائم مدرسۃالمدینہ وجامعۃالمدینہ کاوزٹ کروایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
دینی وفلاحی خدمات کوسراہا۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِ اہتمام18اکتوبر2021ءبروزپیر سٹی تھانہ کالیکی منڈی ضلع حافظ آبادمیں محفلِ
میلاد کاانعقاد کیاگیاجس میں سٹی تھانہ کے SHOاور SIسمیت
تمام ملازمین نےشرکت کی۔
نگرانِ
کابینہ حافظ آباد اطراف محمد عمران عطاری نے ’’سیرتِ مصطفٰیﷺ‘‘کے موضوع پر
سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا،اس
کے علاوہ دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابط برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سٹی ونیکے تارڑ ضلع حافظ آباد میں اجتماعِ میلاد،ایس
ایچ اوسمیت تمام ملازمین کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ
اہتمام18اکتوبر2021ءبروزپیر سٹی ونیکے تارڑ ضلع حافظ آباد میں اجتماعِ میلاد
کاانعقاد کیاگیاجس میں سٹی تھانہ کے SHOسمیت تمام ملازمین نےشرکت کی۔
نگرانِ کابینہ ونیکے تارڑ اطراف محمد آصف عطاری
نے ’’سیرتِ مصطفٰیﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی
دینی وفلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا،اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ
جات کا تعارف بھی پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ
رابط برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami