دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِاہتمام 22اکتوبر2021ءبروزجمعہ سندھ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری بیورو آف سپلائی فرید مغل کے آفس میں محفلِ میلاد کاانعقادکیاگیا۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔مزید ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارے میں بتایا۔

اس محفلِ میلاد میں افسران اور اسٹاف ممبران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)