دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ دار حاجی یعقوب عطاری سمیت 4رکنی وفد(محمد عمران عطاری، عبدالرحمٰن عطاری اور شفیق عطاری) نے وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سےملاقات کی۔

وفد نے صوبائی وزیر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں بالخصوص ماحولیات اور تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں سے آگاہ کیانیز دعوتِ اسلامی کےتحت چلنےوالے ہزاروں مدارس المدینہ اورسینکڑوں اسکولوں (دار المدینہ) کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔

اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےوفد نے صوبائی وزیر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دیتےہوئے مکتبۃالمدینہ کےکُتُب تحفےمیں پیش کی۔

سعیدغنی نے دعوت اسلامی کے تحت ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے حوالے سے جاری مہم کو سراہتےہوئےانہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدانہوں نے سندھ حکومت تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دعوت اسلامی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری ریجن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)