شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت 14نومبر2021ءبروزاتوار وفاقی وزیر پاکستان جہانگیر بدر مرحوم کے ایصال ِثواب کے لئے سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی و شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے دیگر ذمہ داران کےہمراہ تلاوتِ قراٰنِ پاک، نعت خوانی ،سنتوں بھرےبیان اوردعا کا اہتمام کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرحوم کے فیملی ممبرز، سابق وزیرِاعظم پاکستان وپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ، ذوالفقار علی بدر، اسلم گل، افنان بٹ، طارق آرائیں، میاں مجید جتالہ،جہانگیر جھوجھہ، ایم ایم خان،میان خالدسمیت پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات  نےشرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)