پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ربیع الاول میں چراغوں کے حوالے سے 5اکتوبر2021ءبروزمنگل کلکٹر ہیڈ کے الیکٹرک آفس قیوم آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عدنان سمیع  اور ان کی ٹیم سمیت ایم پی اے کورنگی غلام جیلانی سے ملاقات کی۔

اس دوران 12ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماعِ میلاد منعقد کرنے اوراس موقع پر پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے میٹنگ کی،مزید ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمیونسپل کمشنر، ایڈمنسٹریٹر،اےسی بی خالد ملاح، ایکس سی این جاوید، اور ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سردار احمد کو رضائے مصطفےٰ مسجد، ابراہیم مسجد اورجامعۃ المدینہ واجتماع گاہ کورنگی نمبر 3 کا وزٹ بھی کروایا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)