دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 5اکتوبر2021ءبروزمنگل سندھ سیکریٹریٹ کا وزٹ کیاجہاں مختلف افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں  ایاز میمن(P&D Department Senior Chief Sports)، سلیم جلبانی (P&D Department Senior Chief Environment)، عاصم صدیقی(P&D Department Additional SecretaryAdmn)، وزیراحمد بروہی (Section Officer, Culture & Tourism Department)، ناصر نظامی(Section Officer, Culture & Tourism Department)، پرویز مغل(Section Officer Education Department)اور ندیم میمن(Superintendent, Culture &Tourism Department) شامل تھے۔

اس موقع پرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ربیع الاول میں ان کے ڈیپارٹمنٹ میں سنتوں بھرے اجتماعِ میلاد کروانے کے حوالے سے مشاورت کی نیز عاصم صدیقی کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔

بعدازاں ان افسران کوماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)