پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ عمر یوسف، ریجنل سکیورٹی انچارج محمد اقبال، اے ڈی آئی جی -ڈی ایس پی محمد کاشف اور پی آر او ٹو آر پی او محمد ابو ذر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشخصیات کو دھوبی گھاٹ میں منعقد ہونے والےاجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی جس پر انہوں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں صبح بہاراں رسالہ تحفے دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)