دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں اوتھل میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی محمد زمان قلندرانی، لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کے اسسٹنٹ فار منیجر سعید احمد اور ڈی سی آفس کے غلام رسول رونجھو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور 8 ،9 ،10 اکتوبر2021ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بلوچستان سطح پر منعقد ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)