دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارجہانزیب عطاری نے پچھلے دنوں ایڈیشنل SHOاوتھل جواد حیدر سے ملاقات کی اور اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلادکے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

دوسری جانب وندر میں 12ربیع الاول کےموقع پر اجتماع ِمیلادو جلوسِ میلاد اور کشتیوں میں جلوس میلادکرنے کے سلسلے میں نگرانِ ڈویژن وندر محمد اکرم عطاری مدنی نے جاوید عطاری مدنی اورغلام مصطفٰی عطاری کے ہمراہ مقامی انتظامیہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے DSP منور شیخ اورSHOوندرغلام اکبر شیخ سے انتظامات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاجس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: جہانزیب عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)