دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عمران عصمت پنوں، ضلعی صدر PTI چنیوٹ میاں شوکت علی تھہیم، چیف آفیسر کارپوریشن چنیوٹ رانا محمد نواز، سپرنٹنڈنٹ ریونیو ڈی سی ملک محمد امتیاز کھوکھر، او ایس آئی چنیوٹ پولیس محمد ظل حسنین اورانچارج 1122 قیصر عباس شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اجتماعِ میلادوجلوسِ میلاد سمیت دعوتِ اسلامی کےدیگر دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پرگفتگو کی۔

آخر میں شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)