دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں SP گلشن ڈاکٹر عبد الخالق نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ایس پی نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس دوران SP ظہور الرحمٰن گجر، SHO شفیق آفریدی اور TIBانچارج عبد الرحمٰن بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سبی میں تحصیلدار سبی کے ریڈر ریونیو ڈیپارٹمنٹ قادر بخش ہاڑا سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نےانہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اورایصالِ ثواب کا سلسلہ کیا، اس دوران قبائلی رہنما ملک مجیب دھپال سےبھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔

قادر بخش ہاڑا نے ذمہ داران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکےزیرِ اہتمام صحبت پور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں صحبت پور کے ذمہ دار عبدالرحمٰن عطاری نے نثار احمد عطاری اور ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات وقار عطاری کے ہمراہ مختلف شخصیات کو موبائل بس کا وزٹ کروایا۔

اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بلڈ ڈونیٹ کا سلسلہ بھی ہوا،اس دوران سماجی شخصیت سینئر میڈیکل آفسر ڈاکٹر برکت علی دایو، ڈاکٹر عبدالحئی کھوسہ ، سینئر صحافی وصدر پریس کلب صحبت پور جمل بلوچ ، مقامی شخصیت محمد رفیق بلیدی اور ان کے بیٹے وبھتیجےسیکرٹری آف بلوچستان گورنمنٹ سمیت دیگر مختلف شخصیات اور صحافی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ میں عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں ضلع سیالکوٹ کے تمام تھانوں کے آفیسر خرم اصغر کی شرکت ہوئی۔

خرم اصغر نے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سے ملاقات کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کرواتے ہوئے اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات و فیضان مرشد کے زیر اہتمام لاہور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد الیاس (برگیڈئیر ریٹائرڈ)، محمد عمر (کرنل ریٹائرڈ)، محمد فیصل (میجر ریٹائرڈ)، محمد آصف (میجر ریٹائرڈ)، عارف سعید (لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ)سپار کو کےدو مینیجر اور ایک سیاسی شخصیت نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ آخر میں شخصیات کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی لکھی گئی کتاب ”فیضان نماز“ تحفےمیں دی گئی۔


صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمد ہوئی جہاں انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا گیا۔

بعد ازاں میاں اسلم اقبال نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے S.S.Pکورنگی آفس میں S.S.Pکورنگی سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے ربیع الاول میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہونے والے تمام اجتماعات اور مرکزی جلوسوں میں سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری کے ہمراہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ (Former Advisor to the Prime Minister on Textiles &

Honorary Consul Genral of Republic of Yemen in Pakinstan)سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔


S.Pگلشن ڈاکٹر عبد الخالق نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ S.Pگلشن ڈاکٹر عبد الخالق نےرکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر D.S.P ظہور الرحمن گجر، S.H.Oشفیق آفریدی، T.I.Bانچارج عبد الرحمن بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران زون نے ٹوبہ سٹی وکلاء بار میں وکلاء سے ملاقاتیں کیں۔

نگران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران زون نے انہیں اپنا وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگران زون وکلاء کومکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ ”نور کا کھلونا “اور ”امام مالک کا عشقِ مدینہ“ تحفے میں دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےحیدر آباد ڈسٹرکٹ میں  اسسٹنٹ کمشنر سٹی مطہر وٹو سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف جات کا تعارف پیش کیا اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”بدشگونی“ تحفے میں پیش کی۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحت  شعبہ تعلیم کراچی ریجن اور حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران نےایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن اینڈ اسکولز) محمد ندیم صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کےتحت ہونے والی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور تعلیمی اداروں میں دینی کاموں کے ساتھ ساتھ اجتماع میلاد منعقد کرنے پر گفتگو کی۔ندیم صاحب نے ذمہ داران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور صوبے بھر کے ڈائریکٹرز اور D.E.O,s کو خود فون کرکے رضا مند کرنے کی نیت کی۔