دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران زون نے ٹوبہ سٹی وکلاء بار میں
وکلاء سے ملاقاتیں کیں۔
نگران
نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے
والے دینی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران زون نے انہیں اپنا وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ
ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں نگران زون وکلاء کومکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ ”نور کا کھلونا “اور
”امام مالک کا عشقِ مدینہ“ تحفے میں دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےحیدر آباد ڈسٹرکٹ میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مطہر وٹو سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف جات کا تعارف پیش کیا اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”بدشگونی“ تحفے میں پیش کی۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات تحت شعبہ تعلیم کراچی
ریجن اور حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران نےایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن اینڈ اسکولز) محمد
ندیم صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کےتحت
ہونے والی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور تعلیمی اداروں میں دینی کاموں کے ساتھ
ساتھ اجتماع میلاد منعقد کرنے پر گفتگو کی۔ندیم صاحب نے ذمہ داران کو مکمل تعاون
کی یقین دہانی کروائی اور صوبے بھر کے ڈائریکٹرز اور D.E.O,s
کو خود فون کرکے رضا مند کرنے کی نیت کی۔
عرس
داتا علی ہجویری رحمۃ
اللہ علیہکے
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
بعد
ازاں محمد لیاقت عطاری نے عرس شریف میں ڈیوٹی پر مامور 1122 ریسکیو ایلیٹ فورس اور
پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ
کا شائع کردہ رسالہ ”فیضان داتا علی ہجویری“ تحفے میں پیش کی۔
نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری کی C.E.Oایجوکیشن
یاسین ورک سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری
نےمنڈی بہاؤالدین C.E.Oایجوکیشن
یاسین ورک سے ملاقات کی۔
عبد
الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ
تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی
کروائی۔(Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے S.D.Oمحمد
اکرام سیال اور D.S.P
سینٹرل جیل عنایت اللہ چوہان سے ملاقات کی۔
ملاقات
کے دوران مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی جبکہ ذمہ داران نےانہیں دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی اور
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
سابق
وزیرِ اعظم پاکستان مرحوم چوہدری ظہور الہٰی کی سالانہ برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام قل خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں سابقہ صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود، M.N.Aحسین
الہٰی، سابقہ ضلعی ناظم گجرات چوہدری شفاعت الہٰی سمیت کثیر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری آفیسروں
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے دعائے
مغفرت فرمائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ کے ہمراہ حاجی ضیاءالرحمن عطاری(رکن کابینہ مجلس رابطہ گجرات) سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری، نگران کابینہ
عرفان رشید عطاری اور نگران سبی کابینہ حاجی غلام حیدر عطاری نے کوئٹہ بالانہ میرج
ہال گارڈن ہال ایئر پورٹ روڈ میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ ذمہ داران نے شخصیات کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت بھی دی۔
کوئٹہ
بالانہ میرج ہال گارڈن میں جن شخصیات سے ملاقات ہوئی ان کے نام یہ ہیں:
ملک
عبدالغفار سیلاچی (D.S.Pڈیرہ
مراد جمالی)،
ملک اکبر سیلاچی، میر جہانزیب خان مغیری ( گورنمنٹ کنٹریکٹر)، میر
چنگیر خان چانڈیو (قبائلی
رہنما)،
ملک محمد رفیق سیلاچی، سردار وحید مراد سولنگی (سولنگی قبیلے
کے سربراہ ، قبائلی و سماجی رہنما)، میر مظہر جبار (F.I.Aڈائریکٹر)، میر
غلام رسول سیلاچی (پاکستان
پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر)، سردار سید احسان شاہ دوپاسی (دوپاسی
سادات کی اہم قبائلی و سماجی رہنما)، میر مٹھا خان مغیری (قبائلی
سیاسی و سماجی رہنما)، سردار یار محمد رند (سیاسی و
سماجی شخصیت)،
میر حبیب رند (سابق
نائب ناظم سبی)،
وڈیرہ فدا علی رند، میر عبد الغفار رند (سوشل ایکٹوسٹ)،
پرویز شیخ (الائیڈ بینک
بلوچستان کے ہیڈ)۔
(Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
22ستمبر2021ءبروزبدھ انڈس ہوٹل حیدرآباد
میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی
جماعتوں کےنمائندگان نے شرکت کی ۔
اس اجتماعِ پاک میں چیف منسٹر کے ایڈوائزر صغیر
قریشی،پاشاقاضی،امجد شیخ،اسمٰعیل شیخ،محمد ابراہیم،حسن شیخ،جام شورو ڈسٹرکٹ کے وقاص
شیخ،شہزادقریشی اورظہیر علی موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
سکردو بلتستان میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ریٹائر اسسٹنٹ کمشنر محمد رضا، ن لیگ
کے کینیڈیٹ محمد سعید چوندہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما غازی محمد ریاض سے ملاقات
کی۔
نگرانِ زون حافظ محمد عمران عطاری نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکردو کا
وزٹ کروایانیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داران نے کوئٹہ کینٹ میں SSP محمود احمد نوتینرئی کی رہائش گاہ پر ان
سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔
اس دوران انٹلیجنس بیورو ضلع جعفر آباد، صحبت
پور کے ڈسٹرکٹ آفیسر سید اعجاز حسین شاہ اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے سابق صدر بابائے مزدور حاجی فتح خان یوسفزئی
سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہا۔
ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کے حوالے سے پریزینٹیشن دکھائی اور ساتھ انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ داران نے اعجاز جنجوعہ (چیئرمین
P.H.A)،
رانا طارق علی (زونل
ایڈمنسٹریٹر اوقاف)سے ملاقات کی۔
اس موقع پررانا طارق علی سے مزار حضرت بہاء
الدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم ملتانی رحمۃ اللہ علیہما کے اطراف میں تقریباً 73 کنال اراضی پر شجر کاری
کے حوالے سے باضابطہ M.O.Uپر اتفاق ہوا۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے دونوں شخصیات کے درمیان دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری دامت
برکاتہم العالیہ کا
شکریہ ادا کیا۔
Dawateislami