سابق وزیرِ اعظم پاکستان مرحوم چوہدری ظہور الہٰی کی سالانہ برسی کے موقع  پر ان کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قل خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں سابقہ صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود، M.N.Aحسین الہٰی، سابقہ ضلعی ناظم گجرات چوہدری شفاعت الہٰی سمیت کثیر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری آفیسروں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ کے ہمراہ حاجی ضیاءالرحمن عطاری(رکن کابینہ مجلس رابطہ گجرات) سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)