دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22ستمبر2021ءبروزبدھ انڈس ہوٹل حیدرآباد  میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کےنمائندگان نے شرکت کی ۔

اس اجتماعِ پاک میں چیف منسٹر کے ایڈوائزر صغیر قریشی،پاشاقاضی،امجد شیخ،اسمٰعیل شیخ،محمد ابراہیم،حسن شیخ،جام شورو ڈسٹرکٹ کے وقاص شیخ،شہزادقریشی اورظہیر علی موجود تھے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی ثوبان رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)