
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پچھلے
دنوں جھمرہ میں MPA مسلم لیگ ن آزاد علی تبسم کی والدہ کی نماز
جنازہ میں شرکت کی اور قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر
کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ساتھ
ہی ذمہ داران نے چند اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(رپوٹ: شعبہ
رابط برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے تحصیل شاہپور میں SSP IABلاہور کے والد سردار اسلم میکن اور SHO شاہپور
سٹی انسپکٹر راجہ اختر عباس سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے جیکب آباد
میں انور علی سومروپرسنل سیکرٹری ٹو
وفاقی منسٹر محمد میاں سومرواور حاجی حبیب اللہبزنس مین
جاپان سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی مختصر ڈاکومنٹری پرپریزنٹیشن پیش کی ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی محمد رفیق
عطاری اور محمد عمر عطاری نےلاہور میں SSP وقار قریشی سے ملاقات کی جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ساتھ ہی FGRF کے
تحت ہونے والے کاموں کے حوالے سے آگاہی دی
گئی۔
SSPنے دعوت
اسلامی کے جدو جہد کے 40 سال مکمل ہونے پر امیر اہل سنت کو مبارک باد پیش کرتے
ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے،مزیدذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا مدنی رسالہ بھی تحفے میں دیا۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پی ٹی آئی
ملتان کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ سے ملاقات کا سلسلہ
.jpeg)
2ستمبر2021ءبروزجمعرات
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پی ٹی آئی ملتان کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ اور لاریٹس گروپ آف
اسکولز کے چیئرمین چوہدری خالد جاوید وڑائچ سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔
اس سلسلے میں
انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے 2ستمبر
یومِ دعوتِ اسلامی کے اس پُر مُسرت موقع پر امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ اور دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے
اپنے جذبات ، احساسات اور تا ثرات ریکارڈ کروائے۔
پریزیڈنٹ
نے4ستمبر2021ءبروزہفتہ مدنی مذاکرہ لاریٹس اسکول کی چار دیواری میں
منعقد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اس میں شرکت کی نیت کی،آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان
مدینہ و دیگر رسائل تحفے میں پیش کی گئی۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داران نے کوئٹہ میں قبائلی رہنما میر صالح
محمد مری اور ان کے بھائی میر عرفان مری
سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایانیز اُن کے ماموں اور سسر کچھ
عرصہ پہلے ہسپتال میں ایڈمٹ تھے ان سے عیادت اور صحت یابی کے لئے دعا کا سلسلہ
کیا۔ اس موقع پر شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی
دعوت بھی پیش کی گئی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنو ں
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر
غلام رسول سیلاچی کے بھانجے اسسٹنٹ بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ میر علی اکبر سیلاچی کے
انتقال پر ان کے بھائیوں اور بیٹے سے اظہارِ تعزیت کی ساتھ ہی فاتحہ خوانی اور
ایصالِ ثواب کا سلسلہ کیا۔اس موقع پر رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارمحمد اسحاق عطاری موجود تھے۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
2ستمبر2021ءبروزجمعرات ڈی ایم سی کورنگی ماڈل آفس میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے میونسپل
کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی فہیم خان، ایس ای بی اینڈ
آر سکندر ملاح، ایس ای ایم اینڈ ای خالد
ملاح ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سردار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ یاسین خان سمیت
دیگر افسران سے ملاقات اور میٹنگ کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
سے آگاہ کیانیز اسسٹنٹ کمشنر ماڈل زون تیمور الطاف مختیارسے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا ۔اس موقع پر
شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حافظ آباد میں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سے ملاقات کا سلسلہ

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت حافظ آباد
میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسررانا محمد امین سے
ملاقات کا سلسلہ رہاجس میں ذمہ داران نے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بات کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایا۔
ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ’’ دعوت
اسلامی کی دلچسپ معلومات‘‘ تحفہ میں پیش کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ
رہاجن میں پسرور کے SHO تھانہ سٹی ملک عرفان، بار صدر پسرور رانا
عرفان ،گجرات میں ASCR حیات گوندل اور عمران رزاق شامل تھے۔اس موقع
پر انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش
کرتے ہوئے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے بریفنگ دی گئی۔
بعدازاں
شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں پیش کیاگیا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت شجرکاری مہم کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے DSPکوٹ مومن ملک
غلام عباس بھسین کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے DSPآفس میں پودا
لگایا۔
انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی گئی جس پر انہوں
نے اجتماعِ پاک میں حاضری دینے کی نیت اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)