22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے ضلع خضدار میں مینگل ہاؤس میں بلوچستان کے سیاسی رہنما
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاءاللہ جان مینگل کے انتقال
پر ان کے صاحبزادے ایم این اے سردار
اختر جان مینگل سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ
بھی کیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نےبھی تعزیت کی ساتھ ہی نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے خوش دلی سے قبول کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ اور شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مختلف قبائل کے سردار و شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)