گزشتہ دنوں ڈپٹی
کمشنر کورنگی آفس میں ربیع الاول اور چشتیہ
رفاعی مسجد کی ڈی سیل کے حوالے سےمیٹنگ ہوئی۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف،
اسسٹنٹ کمشنر کورنگی شہاب اسلم مختیار اور ڈی ایس پی عمران خان سمیت دیگر افسران
سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا گیا۔(رپوٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت 6ستمبر2021ءبروزپیرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا مختلف شخصیات سے ملاقات کا
سلسلہ رہا جن میں محمد ہارون (Staff Officer to Speaker Provincial
Assembly Sindh)،شمس الدین(Additional Secretary Education
Department)،نوید آرائن (Deputy Secretary Finance Department)،احسان اللہ لاغاری(Education Department Deputy Secretary (،امتیاز
مہیسر(Subject SpecialistG-18
Education Department)اورسعید احمد(Section Officer Education Department) شامل تھے۔
اس موقع پر اسپیکر
کے اسٹاف آفیسر کے ساتھ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں شجرکاری کرنے کے حوالے سے میٹنگ
ہوئی جس میں FGRF کے
ذمہ دار بھی موجود تھےنیز افسران کو مدنی قافلےمیں سفر کرنے اور مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی گئی۔(رپوٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں
سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل کراچی ، سیہون شریف جامشورو اینڈ اونر
لاشاری ہوٹل نزد فیضانِ مدینہ کراچی رحمت الله
لاشاری ہارٹ اٹیک کے سبب کاڈیو اسپتال میں داخل کیا گیا۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے اُن کی عیادت کی اورانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا جس پر انہوں
نے اظہار مسرت کیا۔
مختلف
ڈاکٹرزواسٹاف سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی جو انہوں نےقبول کرتے
ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کی۔(رپوٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں
سیالکوٹ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے تھانہ کوتوالی
میں SHOجہانزیب احمد خان کے ہمراہ مل کر شجرکاری کرتے ہوئے پودے
لگائےساتھ ہی تھانہ نیکاپورہ SHO عمران سلطان، تھانہ رنگپورہ SHO عابد
فاروق، تھانہ کینٹ SHO افضال ممتاز، DSP سٹی
رانا ندیم، DSP لیگل قیصر امین بٹ، انسپکٹر حنیف
ججہ، انچاچ سیکورٹی ڈسٹرک سیالکوٹ عبدالرحمٰن اور سب انسپکٹر
تحسین محسن سےملاقات کیا سلسلہ کیا۔
اس موقع پر
ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے چالیس سال مکمل ہونے اور اس دوران دعوتِ
اسلامی کی طرف سےکی جانے والی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔(رپوٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت کشمیر کوٹ ضلع جعفر آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
پاکستان پیپلزپارٹی کےصوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی
والدہ کے انتقال پراُن سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی وایصالِ ثواب کا سلسلہ کیا۔
گزشتہ دنوں
ملتان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے
ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں بہت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کی ۔
اس موقع
پر سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف
رضا گیلانی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، سابق گورنر پنجاب مخدوم
احمد محمود اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق MNA ، MPA سمیت دیگر
سیاسی شخصیات موجود تھے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان سینٹرل
جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عنایت اللہ
چوھان سے ملاقات
دعوتِ اسلامی
کے تحت 4ستمبر2021ء بروز ہفتہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ملتان سینٹرل جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس
عنایت اللہ چوھان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سینٹرل جیل میں شجر کاری
کرنے اور دیگر فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔
ذمہ داران نے
انہیں مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کو خوب سراہا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کوٹ غلام محمد نزد میرپور خاص کے سہیل حسین شاہ کو عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کروایاساتھ ہی انہیں رابطہ آفس میں دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری پریزنٹیشن پیش کیا گیا۔
ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نےچند شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے بعض شعبوں کا وزٹ بھی کروایا نیز انہیں اپنے ہاؤس میں شخصیات
اجتماع رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعد ازاں مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے والوں کے مناظر اور وزٹ پر اپنی محبت و جذبات کا اظہار کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کیلئے خود کو پیش کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابط
برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پچھلے
دنوں جھمرہ میں MPA مسلم لیگ ن آزاد علی تبسم کی والدہ کی نماز
جنازہ میں شرکت کی اور قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر
کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ساتھ
ہی ذمہ داران نے چند اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(رپوٹ: شعبہ
رابط برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے تحصیل شاہپور میں SSP IABلاہور کے والد سردار اسلم میکن اور SHO شاہپور
سٹی انسپکٹر راجہ اختر عباس سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔
Dawateislami