پاکستان کے شہر خانیوال میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے سرکارِ دوعالم ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی مبارک اور عمامہ شریف باندھنے کے حوالے سے شخصیات کو مدنی پھول دیئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے کے متعلق ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 13 اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)