گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت حافظ آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسررانا محمد امین سے ملاقات کا سلسلہ رہاجس میں ذمہ داران نے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ’’ دعوت اسلامی کی دلچسپ معلومات‘‘ تحفہ میں پیش کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)