دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں سبی میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سبی کے صدر سردار نور احمد بنگلزئی کے کزن ملک ساجد بنگلزئی سے ملاقات کی۔

اس سلسلے میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پرانہوں نے یوم دعوتِ اسلامی کے حوالے سے مبارکباد کا پیغام ریکارڈ کروایا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارجہانزیب عطاری نےSHO اوتھل جان محمد جاموٹ اور محر ر محمد ہاشم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہیں یوم دعوت اسلامی پر 2ستمبر کو ہفتہ وار اجتماع اور ہفتے کو مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا،آخر میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے تحریر کردہ رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت کوئٹہ میں ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے سول سیکرٹریٹ میں سینئر بیوروکریٹ اورسیکرٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی روشن علی شیخ سے ملاقات کا سلسلہ کیاجس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے مدنی چینل کو اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کو یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے مبارکبادبھی پیش کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا  یوم ِدعوتِ اسلامی منانے کی سیکیورٹی کے سلسلے میں پولیس آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ ہواجس میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ظہوراحمد،ایس ایچ او پی آئی بی انسپیکٹر شفیق آفریدی، ہیڈ محرر اور مدنی مرکزفیضان مدینہ کے سیکیورٹی ذمہ دار رئیس عطاری موجود تھے ۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں سے آگاہ کیاگیاجس پر انہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے 2 ستمبر2021ء کو دعوت اسلامی کو 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے  گزشتہ دنوں خضدار میں DIG جیل خانہ جات ساؤتھ بلوچستان سید عبدالرزاق شاہ کے پرسنل سیکرٹری وقاص احمد سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا بعد ازاں انہیں تحفے رسائل بھی دیئے گئے۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


25اگست2021ء بروزبدھ صادق آباد میں دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ کےذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف سےملاقات کی ۔اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوت ِاسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالے آگاہی دی نیز 2ستمبر2021ءبروز جمعرات یومِ دعوت کےموقع پرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کا ذہن دیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔اس موقع پر 25اگست2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے رابطہ آفس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر علی عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع خضدار میں دعوتِ اسلامی کے تحت نگران خضدار کابینہ قاری محمد نواز عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن کے ذمہ دار محمد وقار عطاری کے ہمراہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ساؤتھ سید عبدالرزاق شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سبی جیل میں معلم کی انٹری کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جس پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ساؤتھ نے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنو ں تحصیل کوٹ مومن میں شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےچیف آفیسرتحصیل کونسل کوٹمومن چوہدری عبدالرزاق گجر، چیف آفیسر بلدیہ کوٹ مومن سید نوید حیدر شاہ، تحصیل فنانس آفیسر سکندر حیات رانجھااور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری وسیم عباس گوندل سمیت دیگر ریسکیو 1122  کے اہلکاروں ، میونسپل کمیٹی کے افسران و عملہ کے ہمراہ میونسپل کمیٹی آفس میں پودے لگائے۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سولو ہوٹل سرگودھامیں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ریجن نگران حاجی رفیع الشان عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں چیئرمین شاہد نذیر ، اونر دی مال آف سرگودھاچیئرمین یوسی دودہ چوہدری ذولفقار احمد مارتھ اور اونر پیراگون سٹی چوہدری محمد اشرف نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی۔(رپوٹ: : شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری(


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنو ں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سارونہ ضلع خضدار میں دینی وفلاحی خدمات سر انجام دیئے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)