دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پولیس مجلس ڈسٹرکٹ لاہور کے نگران حاجی محمد رفیق عطاری نے پولیس مشاورت لاہور کے ماجد نور عطاری اور عمر عطاری کے ہمراہ سبزہ زار کے DSP اعجاز احمد اور SHOاسد عبّاس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیاساتھ ہی FGRFکے تحت ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیزFGRFکے تحت شجر کاری کرتے ہوئے DSP ، SHOنے پودا بھی لگایا اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔مزید ان کو جوہر ٹاؤن مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی، بعد ازاں مکتبۃالمدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دیئے گئے۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)