22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ضلع خضدار میں دعوتِ اسلامی
کے تحت نگران خضدار کابینہ قاری محمد نواز عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان ریجن کے ذمہ دار محمد وقار عطاری کے ہمراہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات
بلوچستان ساؤتھ سید عبدالرزاق شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے فیضان
قرآن فاؤنڈیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ
دی۔
سبی جیل میں معلم کی انٹری
کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جس پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ساؤتھ نے ہر
ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)