گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے
سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔اس موقع پر مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری نےنگران زون راشدعطاری، رکن زون محمد سلیم
بلالی ودیگر ذمہ داران کے ہمراہ انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف
پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں دارالافتاء اہل سنت، جامعۃ المدینہ
و مدرسۃالمدینہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور آن لائن سمیت فیضان مدینہ کا وزٹ کروایاجس پر
سابق وزیر اعظم پاکستان نے دعوتِ اسلامی کے دینی، اصلاحی و فلاحی کاموں کو سراہتے
ہوئے مدنی چینل کے لئے اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کروائےاور دعوت اسلامی کے لئے اپنی
خوب محبتوں کا اظہارکیا ۔
ذمہ داران کی طرف سےاُن کوعالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی
گئی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ دورۂ کراچی کے دوران عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی حاضری کی نیت کی۔
بعد ازاں رکن شوریٰ و نگران ِزون کی طرف سے
انہیں تحفے میں کتابیں پیش کی گئیں۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)