21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں بلوچستان
ریجن کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کمشنر آفس
کوئٹہ میں ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسلامی بھائیوں
نے انہیں اب تک کی ہونے والی شجر کاری مہم
کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ساتھ ہی دعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم کی جس پر ایڈیشنل کمشنر نے دعوت اسلامی کی اس
کاوش کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے اپنے ہر ممکنہ تعاون کی
یقین دہانی کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ پودے لگانے کی نیت کی۔ اس ملاقات میں شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دارمجیب
الرحمٰن عطاری اور محسن عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات)