دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 7 اگست 2021ء کو قصور کابینہ بلھے شاہ ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران لاہور ڈویژن حاجی اقبال عطاری نے سرکاری افسران، بیورو کریسی، پولیس اور پولیٹیکل کے ساتھ سرکاری عمارتوں میں شجر کاری کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے پاکستان کو سرسبز بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد عاصم عطاری،معاون شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور)