دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے نگران حافظ قربان عطاری، کراچی ریجن ذمہ دار حاجی یعقوب
عطاری، کوئٹہ کے نگران کابینہ، متعلقہ شعبے کے ذمہ دار عرفان عطاری اور وقار عطاری
نے سول سیکریٹریٹ میں سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی روشن علی شیخ اور ایڈیشنل
سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈپٹی
سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی افتخار بگٹی سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
حافظ قربان عطاری نے
انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”جنت میں لے جانے والے
اعمال“ تحفے میں پیش کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ بہاولپور میں P.R.Oٹو D.P.Oعمر اسلم سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریف کرتے
ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ
سیکورٹی آفیسر جام سجاد سے ملاقات ہوئی جس میں چرمِ قربانی کلیکشن پوائنٹس وغیرہ
کے ایشوز پر میٹنگ کی۔
پچھلے دنوں سابق نگراں
وزیر اعظم پاکستان جسٹس ر میر ہزار خان کھوسہ صحبت پور میں رضائے الہٰی سے انتقال
کرگئے۔
اسی سلسلے میں دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگرانڈیرہ الٰہ یار زون حاجی محمد انور
عطاری، نگران صحبت پور کابینہ عبد الکریم عطاری اور صحبت پور کے ذمہ دار نثار
عطاری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں صبر کی تلقین کرتے
ہوئے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے C.C.P.Oکوئٹہ محمد اظہر کرم سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ برائے
شخصیات پاکستان کے ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی او فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کرتے
ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے نگران کابینہ
کے ہمراہ کالیکی منڈی کے S.H.Oرانا شہاب
اکرم سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور فیضان آن
لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر شہاب رانا نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔
نگران کابینہ نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت
عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ “ تحفے میں پیش کی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت
دی۔ (رپورٹ:
محمد مدثر عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد)
ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری کی بلوچستان ہائی کورٹ میں
شخصیات سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری کا بلوچستان
ہائی کورٹ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ڈاکٹر حفیظ اللہ خجک (ڈپٹی رجسٹرار
ہائی کورٹ)،
چیف جسٹس بلوچستان کے سیکورٹی اسکواڈ کے انچارج، چیف جسٹس بلوچستان، ڈپٹی سیکرٹری
لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کے اسٹاف لائبریرین آفیسرآغا
سعد اللہ شاہ، جنرل شاہد بلوچ (بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی ایڈو کیٹ) سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔محمد وقار عطاری نے آغا سعد اللہ شاہ سے
لائبریری میں مکتبۃ المدینہ کی کتابیں رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی جس پر انہوں نے
رضا مندی کا اظہار کیا۔ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ہائی کورٹ بلوچستان میں
شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال جعفر
آباد میں سرکاری تقریب کا انعقاد
گزشتہ
دنوں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل
ہال جعفر آباد میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں تقریری مقابلے کا
اہتمام ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام نے حصہ لیا۔
سرکاری
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک، ڈائریکٹر ماحولیات فتح خان
خجک، مختلف سرکاری افسران، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب
کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک نے تقریر میں حصہ لینے والے
جامعۃ المدینہ کے طالب علم محمد نور عطاری کو تعریفی سند بھی پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 21 جون 2021ءکو سندھ سیکرٹریٹ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سلیم بلوچ (ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ)، عبد
الرحمن مری (ڈپٹی
سیکرٹری Transport
& Mass Transit Department)، اکبر علی برہامانی (ڈپٹی
سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، خلیل احمد سومرو (سیکشن
آفیسر Excise
& Taxation Department) اور وسیم زیدی (P.S
to home Secretary) سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے سیالکوٹ میں میر نواز (A.D.C.R)،
فاروق صادق (ڈپٹی
کمشنر فنانس اینڈپلاننگ)، نثار (P.Aڈپٹی
کمشنر)،
رانا ندیم طارق (D.S.P
سٹی)،
اقبال (سیکورٹی
انچارج سرکل سیالکوٹ) اور مبارک
(اسپیشل
برانچ سرکل سیالکوٹ) سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے لاڑکانہ میں لیاقت علی
بھٹی (ڈپٹی
سیکرٹری Admin
اینٹی کرپشن اینڈ انکوائریس)سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا جس
پر انہوں نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تعریفی کلمات کہے اورخدمات دعوت اسلامی کو
سراہا۔
اس
ملاقات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ساتھ نگران زون اور
نگران کابینہ بھی ہمراہ تھے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی نے عمرانی قبیلے
کی معتبر شخصیت میر فرید خان عمرانی سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا
اور اسکے انتظامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے اختتام پر ماہ جون 2021ء کا
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔
کوئٹہ
میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کی جامع مسجد کے خطیب مولانا عاقل باروی صاحب کے پھوپھا
رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
اسی
سلسلے نگران کابینہ کوئٹہ عرفان عطاری اور ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دار مجیب
الرحمن عطاری ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا عاقل باروی صاحب سے
ملاقات اور تعزیت کی۔ نگران کابینہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
اور گناہوں کی بخشش کے لئے دعائیں کیں۔