دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے نگران کوئٹہ کابینہ کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  S.N.G.A.D عتیق خان سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والے شجر کاری مہم کے حوالے سے درخواست جمع کرائی۔آئندہ ہفتے سول سیکرٹریٹ شجر کاری کا سلسلہ ہوگا جس میں مختلف اہم افسران بیورو کریسی اور دیگر ذمہ داران پودے لگائیں گے۔


آج رات بلوچستان کے شہر اوتھل میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری بیان فرمائیں گے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار جہانزیب عطاری اور رکن کابینہ شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا شاہد عطاری مدنی نے S.H.O اوتھل جان محمد جاموٹ سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور سیکورٹی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔ اس موقع پر اوتھل تھانے کے محرر محمد ہاشم بھی موجود تھے۔


سابق ایڈیشنل کمشنررہونیو لاہور ڈویژن راؤ ریاض اعجاز خان کی فیضان مدینہ اوکاڑہ آمد ہوئی جہاں انہوں نےمختلف ڈیپارٹمنٹ کا دروہ کیا۔

راؤ ریاض اعجاز خان نے رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں بتایا اور اس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ شخصیات ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران نے منجھو شوری میں گل حسن خان منجھوکے فرزند علی حسن منجھو خان سے ان کے آبائی گاؤں میں ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات نال کے ذمہ داران نے سابقہ سنیٹر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر خالدبزنجو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں کم و بیش 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران نے سابق صوبائی وزیر ممبر پیپلز پارٹی ایگزیگیٹو کمیٹی  صادق عمران کے صاحبزادے سیاسی و سماجی شخصیت بلال عمرانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران عبد الجبار عطاری، غلام حسین عطاری، مجیب الرحمن عطاری اور حاجی امان اللہ عطاری نے ائیر پورٹ روڈ پر واقع ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور میں ظفر علی پندرانی (ریٹائرڈ فیلڈ منیجر اسلام آباد)، عبد الرؤف خجک (ریٹائرڈ ایکسئین پی انڈ آر ڈیپارٹمنٹ) اورمحمد قاسم خجک سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ داران کی دعوت پر قبائلی رہنما جمال الدین بہرانی اور D.D.Oایجوکیشن ڈیرہ اللہ یار نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کاوزٹ کروایا گیا۔

شخصیات نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


24جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دارحاجی امان اللہ عطاری، مجیب الرحمن عطاری کے ہمراہ سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی (صاحبزادہ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے C.N.G.D ڈیپارٹمنٹ سردار سرفراز چاکر ڈومکی) سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری، شعبہ رابطہ شخصیات )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات نال کے ذمہ داران نے سابقہ وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو اور ان کے بھائی سینیٹر محمد طاہر بزنجو سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی چینل کے متعلق عمدہ تاثرات دیئے۔


22 جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار، حاجی یعقوب عطاری، غلام محبوب عطاری اور عبد الرحمن عطاری نے M.P.Aکراچی غلام جیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ جعفر آباد ذمہ دار مجیب الرحمن عطاری نے جناح ٹاؤن کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما کوآرڈینیٹر قلات ڈویژن B.A.Pسردار نور احمد بنگلزئی سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سردار نور احمد بنگلزئی کو شعبہ FGRFکے تحت یکم اگست 2021ء سے ملک بھرمیں شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری، شعبہ رابطہ شخصیات )