کیپٹن محمد حسیب کی والدہ اور چوہدری آصف ہنجراء کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
گزشتہ دنوں
اکاؤنٹ آفیسر فیکٹری ایریا واپڈا محمد اشرف بسمل کی اہلیہ اور کیپٹن آرمی حافظ
محمد حسیب کی والدہ کے انتقال پر نگران زون فیصل آباد عرفان مدنی سمیت شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تدفین کے بعد تلقین کی ۔ سورۃ الملک کی تلاوت کے بعد دعائے خیر
بھی کروائی۔ اس موقع پر ریجنل چیئرمین فیسکو سرفراز احمد ہندل، زونل چیئرمین سیکنڈ
سرکل فیسکو اصغر علی گل ، ایڈیشنل سیشن جج محمد علی ، زونل انفارمیشن سیکرٹری نوید اقبال حسین ، انچارج
کسٹمر سروس سینٹر میاں یوسف اور دیگر سیاسی
و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔
28
مئی 2021ء کو سندھ سیکرٹریٹ کا شیڈول ہوا جہاں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے عبد الرشید سولنگی سیکرٹری لیبر اینڈ
ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، احسان اللہ لغاری ڈپٹی
سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، رحیم اللہ بخش المانی
کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، پرویز مغل سیکشن آفیسر
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شخصیات سے
ملاقات کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں ۔
دعوتِ اسلامی کے دینی ، تعلیمی، تبلیغی، رفاہی اور خدمت خلق کے مختلف شعبہ جات کے
بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر
سیکریٹری صاحب کو انگلش ماہنامہ فیضان مدینہ کا تحفہ دیا اورمدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے 2 ہفتے بعد وزٹ کا ارادہ ظاہر کیا۔ دیگر افسران واسٹاف کو
رسائل دیئے گئے نیز ذمہ داران کو مدنی
قافلے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)
رکن شوری حاجی یعفورعطاری کا جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ
رکن شوری حاجی یعفور عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
میں قائم جامعۃ المدینہ کا وزٹ فرمایا اور
طلبۂ کرام کو صفائی کےحوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ ان طلبہ کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایڈمن صاحب سے بھی مشاورت فرمائی۔
دوسری جانب رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور ریجن
اور اسلام آباد ریجن کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔
گوجرانوالہ
میں شخصیات سے ملاقات اور فیضان قرآن فاؤنڈیشن جیل خانہ کا مدنی
مشورہ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں گوجرانوالہ میں محمد احسان عطاری نے محمد
کاشف عطاری ، محمد انوار عطاری اور محمد عامر عطاری کے ہمراہ چوہدری محمد اقبال گجرMPA ایکس
منسٹر، چوہدری ظفر اللہ چیمہ ، ایکس MPA چیئرمین TDCP پنجاب کے والد ، چوہدری خواجہ وقار ، منیجر ن نیشنل بینک عاطف اور رانا
محمد سلیم سیاسی و سماجی شخصیت سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات فیضان قرآن فاؤنڈیشن جیل خانہ جات دعوت اسلامی
کے بارے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم
امور کے ساتھ ساتھ FGRF پر کلام ہوا۔(محمد احسان عطاری ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ریجن)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
مدنی مشورہ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں سابق آئی جی پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمن عطاری اور متعدد شخصیات نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں
وژن 2050ء پر گفتگو ہوئی اور اہداف طے
ہوئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور)
ڈسٹرکٹ لاہور میں شخصیات اجتماع، رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کا بیان
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں شخصیات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لاہور، قصور، شیخوپورہ سے
شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ڈسٹرکٹ ، تحصیل
، پولیس، بیوروکریسی، پولیٹیکل، عطاری مجلس اور بہت سے ذیلی اداروں
کے کثیر ذمہ داران نے شرکت کی ۔